بھارت کچھ بھی ختم کرے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کر سکتا

پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کے وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کے وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا۔ سول سیکریٹریٹ میں تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کچھ بھی ختم کرے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق والوں کو کشمیر میں ظلم نظر آنا چاہیے، بھارت ابھی نندن سے پوچھے کہ پاکستانی فوج کیسی فوج ہے۔

News Code 1892932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =