سونیا گاندھی کو کانگریس کا عبوری صدر مقرر کیا گیا

بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی کو مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کا عبوری صدر مقرر کیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی کو مرکزی اپوزیشن  جماعت کانگریس کا عبوری صدر مقرر کیا گیاہے۔ وہ نئے مستقل صدر کے انتخاب تک عبوری صدر رہیں گی۔ راجیو گاندی کی 72سالہ بیوہ سونیا گاندھی کو عبوری صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کانگریس کی فیصلہ ساز کمیٹی نے کیا۔ سونیا گاندھی کے صاحبزادے راہل گاندھی نے رواں برس کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد کانگریس کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

News Code 1892872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =