مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے کم ازکم 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولہاپور اور دیگر اضلاع میں ہونے والی 670 ملی میٹر بارش سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے پانی کو دریاؤں میں چھوڑا گیا تھا اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا تھا۔

پونہ کے ڈویژنل کمشنر دیپک مہیسکر کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں ڈیموں میں پانی بھر چکا ہے، اگر مزید بارش ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس پانی کو دریاؤں میں چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے حکام سے فوری طور پر انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ خطے میں اگلے تین روز میں مزید تیز بارش ہوگی۔

News Code 1892786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =