بھارتی فوج کی کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ / 6 افراد جاں بحق 100 زخمی

بھارتی فوج نے کشمیر میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق کشمیر کی خود مختاری پر کاری وار کرکے مودی سرکار نے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے، خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف سری نگر، پلوامہ، بارہ مولا اور شوپیاں میں کشمیری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔ قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے جب کہ 100 کشمیری زخمی ہوئے۔ زیادہ تر مظاہرین پیلٹ گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے شہری بے حال ہوگئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مودی سرکار نے آرٹیکل 35-اے اور 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا اور کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا جس کے بعد سے تمام کشمیری رہنما گرفتار، کرفیو نافذ، نیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہیں۔

News Code 1892778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =