پاکستان کا کشمیریوں کا کیس لڑنے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر حکومتی ترجمانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا، کشمیر کی آئینی حیثیت کی جبری تبدیلی پرعالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں، پاکستان کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

News Code 1892770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha