امریکہ کا افغانستان سے فوجی انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ بہترین معاہدے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکہ کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ بہترین معاہدے کے لئے تیار ہیں لیکن امریکہ کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ہم طالبان کے ساتھ افغانستان میں امن معاہدہ چاہتے ہیں لیکن امریکہ کا افغانستان سے انخلاء شرائط کی بنیاد پر ہوگا، ایک ایسا معاہدہ جو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا راستہ ہموار کرے۔

زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ بھی معاہدہ چاہتے ہیں، دوحہ پہنچ کر طالبان سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات کاآغاز کرنے والا ہوں۔

News Code 1892666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =