کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کشمیر کے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا۔علاقے میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ تین روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1892650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =