مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ کے قریب موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ بر آمد کی گئی منشیات میں 4 کلو چرس کے علاوہ کرسٹل اور ہیروئن بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
کراچی پولیس نے رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
News ID 1892649
آپ کا تبصرہ