مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ظریف کے خلاف امریکہ کی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مذاکرات میں ظریف کی توانائیوں سے خوفزدہ ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو جواد ظریف کے علاوہ کون ہے جو ان سےمذاکرات کرےگا؟ ۔ ظریف ایران کے وزیر خارجہ ہیں جوعالمی اور سفارتی سطح پر پوری قوم کے نمائندے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ظریف کے خلاف امریکہ کی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مذاکرات میں ظریف کی توانائیوں سے خوفزدہ ہے۔
News Code 1892618
آپ کا تبصرہ