کراچی میں ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک

کراچی میں ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ صارم قریشی، 20 سالہ شاہ زیب آرائیں اور محمد سمیع کے نام سے کی گئی۔
چاروں نوجوان کورنگی نمبر 4 کے رہائشی اور موٹرسائیکل رائیڈر تھے جو ہفتے میں ایک دو بار ریس لگانے کے لیے کلفٹن سی ویو جاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

News Code 1892601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =