مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اپنا نام امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں۔ ظریف نے کہا کہ میرا کوئی اکاؤنٹ ، مال و دولت اور منفعت بیرون ملک نہیں ہے اور امریکہ کی اس پابندی سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔
News Code 1892598
آپ کا تبصرہ