نصف سے زائد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

امریکہ میں کرائے گئے ایک سروے میں نصف سے زیادہ ووٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کرائے گئے ایک سروے میں نصف سے زیادہ ووٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 51 فیصد ووٹروں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں، لیکن انچاس فیصد ووٹروں کی رائے اس کے برعکس تھی۔ 59 فیصد خواتین کی نظر میں ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ 41 فیصد مردوں نے انہیں نسل پرست قرار دیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افریقن امریکنز پر ان کی تنقید کے پیچھے کوئی نسل پرستانہ حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ایک تقریب میں مجھے خود نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے سیاہ فاموں کی اکثریت والے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہہ کر مخاطب کیا تھا اور وہاں سے منتخب رکن عالی جاہ کمنگز کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیا تھا۔ اس بیان پر اسپیکر ایوان نمائندگان سمیت کئی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی ہے۔

News Code 1892575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =