مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔ اطلاعات کے مطابق انصار اللہ نے یمن کے صوبہ صعدہ میں شہری آبادی پر سعودی عرب کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے۔ انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے ہتھیاروں کو فروخت کرنے کے لئے سعودی عرب کو جنگ جاری رکھنے کی تشویق کررہا ہے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔
News ID 1892553
آپ کا تبصرہ