یمنی فورسز کا ملک خالد ايئر پورٹ پر حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے  اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کی ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو دقیق اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائي حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔

News Code 1892550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =