مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوب مغربی علاقے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بعض ذرائع نے ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔یہ حادثہ چین کے صوبے گوائی زو کے ایک دیہات میں پیش آیا جہاں پہاڑوں سے پتھر گرے اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑ کے دامن میں موجود 20 گھر ملبے تلے دب گئے، آخری اطلاعات تک امدادی عملہ ملبے کو ہٹانے کی کوشش کررہا تھا۔ امدادی کارکنان نے اب تک 40 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے اور ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی علاقے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News Code 1892516
آپ کا تبصرہ