مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکن نیوی کے 16 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے محض 90 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم امریکی بحریہ کے فوجی کیمپ پینڈالٹن میں نئی بٹالین کی تشکیل کے دوران 16 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس بارے میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 16 اہلکاروں کو منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے جب کہ مزید 8 اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
کچھ ماہ قبل امریکی نیوی کے 2 اہلکاروں کو میکسیکو سے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل کرانے کےلیے 8 ہزار ڈالر رشوت لینے پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہی دو اہلکاروں سے تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے تھے۔
آپ کا تبصرہ