ایران نے ریاح آئل ٹینکر کے عملے کے 9 بھارتی اہلکاروں کو آزاد کردیا

ایران نے تیل اسمگلنگ کرنے کے جرم میں قبضے میں لیے گئے پانامہ کے آئل ٹینکر کے عملے کے 9 بھارتی ارکان کو بھارت کی اپیل پر رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران نے تیل اسمگلنگ کرنے کے جرم میں قبضے میں لیے گئے پانامہ کے آئل ٹینکر کے عملے کے 9 بھارتی ارکان کو بھارت کی اپیل پر رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے تحویل میں لیے گئے پانامہ کے آئل ٹینکر کے 23 ارکان میں سے بھارت سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان کو رہا کردیا ہے تاہم اب بھی 3 بھارتی ارکان ایران کی تحویل میں ہیں جن کی جلد رہائی ممکن ہے۔ایران نے بندر عباس میں بھارتی قونصلخانہ کے سفارت کاروں کو قبضے میں لیے گئے پانامہ کے آئل ٹینکر کے 12 بھارتی ارکان اور برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو میں 18 بھارتی ارکان سے ملاقات بھی کرائی ہے۔اس سے بھارتی حکومت نے ایران سے پانامہ کے آئل ٹینکر کے 12 بھارتی ارکان اور برطانوی بحری جہاز میں 18 بھارتی شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے 14 جولائی کو پانامہ کے آئل ٹینکر کو تیل کی اسمگلنگ کے الزام میں تحویل میں لے لیا تھا جب کہ 19 جولائی کو برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کرلیا تھا۔ان دونوں جہازوں میں بالترتیب 12 اور 18 بھارتی ارکان سوار تھے جن میں سے 9 کو رہا کردیا گیا ہے۔

News Code 1892460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =