مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدر نے تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں تیونس کے مرحوم صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تیونس کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
News ID 1892451
آپ کا تبصرہ