امریکی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون پر گفتگوکی ، امریکی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے افغانستان کو تباہ کرنے کے بارے میں بیان پر وضاحت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون پر گفتگوکی ، امریکی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے افغانستان کو تباہ کرنے کے بارے میں بیان پر وضاحت پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کے دوران افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔مائیک پمپئو نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے افغان صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں کوشش کریں گے۔

News Code 1892445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =