پاکستان میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام

پاکستان میں انسداد دہشت گردی فورس نے راولپنڈی میں منکیالہ ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد دہشت گرد فورس نے راولپنڈی میں منکیالہ ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جو منکیالہ ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانا چاہتا تھا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کے مطابق  راولپنڈی میں منکیالہ پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور تخریب کاری کا دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت مجاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے،  اور دہشت گرد منکیالہ ریلوے ٹریک کو اڑانا چاہتا تھا۔

News Code 1892411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =