مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں دو چھوٹے برطانوی طیاروں کے درمیان تصادم میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے طیارے کا پائلٹ اور مسافر شدید زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی کی سرحد کے نزدیک دو چھوٹے برطانوی طیارے آپس میں ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارے کے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر زخمی ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دوسرے طیارے کے پائلٹ اور مسافر کو بچالیا جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے برطانوی شہری ہیں جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔دونوں طیاروں نے فرانس کے جنوبی شہر سے پرواز سے بھری تھی ۔
آپ کا تبصرہ