اسرائیل کا شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ/ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فوجی کے اڈے کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فوجی کے اڈے کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دفاعی کارروائی ميں اسرائیل کے کئی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا۔ شامی سرکاری ٹیلی وژن نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فوجی اڈے کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک ماہ قبل بھی اسی علاقے کو نشانہ بنایا تھا، برطانوی انسانی حقوق کے مبصر برائے شام نے بھی فوج کیمپ پر میزائل حملے کی تصدیق کی۔

News Code 1892401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =