افغانستان کو 10 دن میں دنیا کے نقشہ سے محو کیا جاسکتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایک ہفتہ کی جنگ میں افغانستان میں فتح پائی جاسکتی ہے اور 10 دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشہ سے محو کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ووکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایک ہفتہ کی جنگ میں افغانستان میں فتح پائی جاسکتی ہے اور 10 دن میں افغانستان کو دنیا کے نقشہ سے محو کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان جنگ میں فتح ایک ہفتہ میں حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اس میں 10 ملین افراد کی جان جاسکتی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کو 2001 سے لیکر  اب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور امریکہ اپنے ہدف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکرات اور صلح کے بارے میں تاکید کی۔

News Code 1892383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =