جنوبی کوریا کی روسی جنگی طیارے پر انتباہی فائرنگ

جنوبی کوریا نے روس اور چین پر فضائی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے روسی لڑاکا طیارے پر 300 سے زائد بار انتباہی اور غیر مضر فائرنگ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے روس اور چین پر فضائی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے روسی لڑاکا طیارے پر 300 سے زائد بار انتباہی اور غیر مضر فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ نے روسی جنگی طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ کے لیے 300 سے زائد بار وارننگ فائر  کیے اور روسی طیارے کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  پہلے دو روسی اور 2 چینی لڑاکا طیارے کوریا ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے جس کے بعد ایک اور روسی طیارے نے دو مرتبہ ’ڈوکڈو‘ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

ادھر روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے جنگی طیارے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ روسی طیارے کو کراس کیا جب کہ روسی طیارہ ڈوکڈو کے پانیوں پر ایک عالمی فضائی سرحد پر محو پرواز تھا۔

چین نے بھی جنوبی کوریا کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ ڈوکڈو کوریا ایئر ڈیفنس کا حصہ نہیں بلکہ تمام ممالک ہی اس علاقے میں آزادانہ اور محفوظ پروازیں کرتے ہیں۔

News Code 1892378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =