مہر خبررساں ایجنسی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ دسترسی سے خارج

آبنائے ہرمز میں برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرنے کی خبر نشر کرنے کے ساتھ مہر نیوز ایجنسی کے دو اکاؤنٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دسترسی سے خارج ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرنے کی خبر نشر کرنے کے ساتھ مہر نیوز ایجنسی کے دو اکاؤنٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دسترسی سے خارج ہوگئے ۔ فارسی زبان میں پہلا اکاؤنٹ اس ایڈرس پر "  Twitter.com/‎‎MehrNews_FA) ) " ہاتھ سے خارج ہوگیا۔ جبکہ دوسرا اکاؤنٹ سے  " Twitter.com/MehrDiplomacy)  ) " ہاتھ سے خارج ہوگيا جس میں تجزیہ ، انٹرویوزاور بین الاقوامی رپورٹس  نشر کی جاتی تھیں ۔ ٹوئیٹر نے اس سے پہلے بھی کئی بار فارسی زبان کے متعدد اکاؤنٹس بند کئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ٹوئیٹر کی انتظامیہ نے غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ رفتار اپناتے ہوئے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیئے۔

News Code 1892310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =