مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آتش زنی سے 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے معروف کمپنی " کیوٹو اینی میشن " کی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوکر آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔ آگ نے تیزی سے دیکھتے دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود عملے کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ آگ سے جھلس کر 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔
جاپان کے شہر کیوٹو میں مشہور اینی میشن کمپنی میں آتش زنی سے 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
News ID 1892256
آپ کا تبصرہ