امریکہ کی میانمار کی فوج کے سربراہ پر پابندی عائد

امریکی حکومت نے میانمار کی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے میانمار کی فوج کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ان افراد کے خلاف میانمار حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔ان پر یہ پابندیاں روہنگیا مسلمانوں  کی ماورائے قانون ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عائد کی ہیں۔ دوسرے افسران میں جنرل ہلینگ کے بعد دو اعلیٰ ترین فوجی جنرل شامل ہیں۔ جب کہ بقیہ دو بریگیڈیئر رینک کے افسران ہیں۔ یہ پابندیاں ان افسران کے خاندانوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

News Code 1892236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =