کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران 9 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور کارروائیوں میں ایک زخمی ملزم سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور کارروائیوں میں ایک زخمی ملزم سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد اور شریف آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کے مختلف مقدمات درج ہیں۔اسٹیل ٹاؤن میں گلشنِ حدید کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ملزمان شہری سے لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، گرفتار زخمی ملزم عبدالجبار سے اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد بھی چوری اور ڈکیتی کی کارروائیوں میں ملوث رہتے ہیں اور وہ اس طرح دہشت گردوں کے لئے رقم جمع کرتے ہیں۔

News Code 1892226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =