اٹلی میں نازیوں کےحامی تین رہنماؤں کے گھروں سے جنگی میزائل برآمد

اٹلی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں نازی ازم کے تین رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل، راکٹ لانچر، آتشیں اسلحہ اور یادگاری فنڈز کی رقم ضبط کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں نازی ازم کے تین رہنماؤں کے گھر سے جنگی میزائل، راکٹ لانچر، آتشیں اسلحہ اور یادگاری فنڈز کی رقم ضبط کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے میں تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں جنگی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے دوران 26 بندوقیں، 20 تیز دھار چاقو، 306 میگزین اور 800 سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔جرمن نازی 50 سالہ قوم پرست رہنما فابیو برگیولو کے گھر سے 3.54 میٹر لمبا فرانسیسی ساختہ میزائل برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر دو رہنماؤں کے گھر سے بھی راکٹ لانچر اور آتشیں اسلحہ ملا ہے جو زیادہ تر آسٹریا، جرمنی اور امریکی ساختہ ہے۔ پولیس نے تینوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

News Code 1892212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =