پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بہت سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں اب تک 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

News Code 1892207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =