پاکستان کے وفاقی وزیر کی رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش

پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں، انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

فوادی چوہدری نے کہا کہ ہم کابینہ سے درخواست کررہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے جب کہ ہم موبائل پیمنٹس کی طرف آرہے ہیں اور اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موبائل پیمنٹس شروع ہوگئیں تو شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

News Code 1892176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =