افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ گھمسان کی جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور دہشت گردوں کا ایک گروپ بادغیس کے قلعہ نو میں داخل ہوگیا اور ہوٹل کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خود کش بمبار دھماکہ کرنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

ہوٹل میں موجود دیگر طالبان  دہشت گردوں  نے ساتھی خود کش بمبار کی ہلاکت کے بعد پوزیشن سنبھال لیں اور پولیس کے 8 اہلکاروں کو قتل اور 7 کو زخمی کر کے ہوٹل پر قابض ہوگئے تاہم افغان فوج نے ہوٹل میں کارروائی کرکے ہوٹل کو واگزار کروالیا۔ طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

News Code 1892131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =