برطانوی ایئرلائن پر183 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

برطانوی ایئرلائن پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 183 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی ایئرلائن پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 183 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس کی جانب سے برٹش ایئر ویز کو صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے قوانین کے تحت 183 ملین پاؤنڈز کے جرمانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

یہ جرمانہ برٹش ایئرویز کے 2017ء کی سالانہ کمائی کا 1.5 فیصد ہے۔ برطانوی قوانین کے تحت صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر سالانہ آمدنی کا 4 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے تاہم کمپنی نے جرمانہ کم کرنے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔

انفارمیشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا" ذاتی ملکیت " ہوتی ہے جسے افشاں نہیں کیا جاسکتا اور ڈیٹا کو لیک یا چوری ہونے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوتے ہیں جس میں برٹش ایئرویز کو ناکام پایا گیا۔

News Code 1892032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =