مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اماراتی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات ،یمن میں جنگی اور عسکری حکمت عملی کے بجائے امن و صلح کی حکمت عملی پر غور کررہا ہے۔ اور امارات نے اپنی فوج کی بڑی تعداد کو یمن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات بہت جلد اپنی فوج کو یمن سے نکال لےگا۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News Code 1891999
آپ کا تبصرہ