مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر قطر کے بھائی خلیفہ بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قطر کے خلاف ریشہ دوانیوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن دشمن کے جنگی عزائم کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ خلیفہ بن حمد آل ثانی نے کہا کہ اگر کسی نے قطر پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے۔ اس نے کہا کہ قطر پر ہم اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہ قطر کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن وہ قطر میں موجود ترک فوجیوں سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ جنگ کی صورت میں ترکی ،قطر کا بھر پور دفاع کرےگا۔
امیر قطر کے بھائی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قطر کے خلاف ریشہ دوانیوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن دشمن کے جنگی عزائم کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
News ID 1891963
آپ کا تبصرہ