افغانستان میں طالبان کے حملے میں 12 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر غزنی میں طالبان دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر غزنی میں طالبان دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

 اطلاعات  کے مطابق افغان شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار اور 4 عام شہری  ہلاک جب کہ 50 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ طالبان دہشت گردوں  نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا تھا۔

News Code 1891956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =