ہیلی کاپٹر حادثے میں ارب پتی امریکی تاجر سمیت 7 افراد ہلاک

امریکہ کے بہاماس کے جزائر سے فلوریڈا جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ارب پتی امریکی تاجر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بہاماس کے جزائر میں فلوریڈا جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ارب پتی امریکی تاجر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق بہاماس کے جزائر میں فلوریڈا جانے والا مسافر بردار ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ارب پتی امریکی تاجر کرسٹوفر کلائین بھی شامل ہیں۔

کیریبیئن ریاست باہماس کی رائل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا، تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ پرواز کے مقام سے چند کلومیٹر دور مل گیا، ملبے سے 7 لاشیں ملیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر کے مطابق ہلاک شدگان میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی امریکی بزنس مین کرسٹوفر کلائین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ارب پتی تاجر کی بیٹی اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے تاہم لاشوں کی شناخت کا کام سست روی کا شکار ہے۔

News Code 1891914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =