کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم / 3 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  کشمیر کے سامبہ ضلع میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں مسافر وین میں سوار 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھنے والے خوف زدہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے سڑک کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا۔ تیز رفتار اور بے قابو مسافر وین بھارتی فوج کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تو زور دار دھماکے کی آواز آئی جس سے بھارتی فوج کے اہلکاروں پرحطلے کا خوف طاری ہوگیا۔بھارتی فوج کے خوف زدہ ہوجانے کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش بردان کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں رینو سرما، سمی راج، آشا دت اور ایک سالہ بچہ تکش کمار شامل ہیں۔

News Code 1891831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =