مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے باغی فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔ خلیفہ حفتر کے طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔
خلیفہ حفتر کی فضائیہ کے ترجمان محمد منفور نے کہا ہے کہ طرابلس میں قومی وفاقی حکومت کے خلاف ہوائی حملوں کا ائاز کردیا گیا ہے ۔ منفور نے طرابلس کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی مراکز سے دور رہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیفہ حفتر کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ طرابلس کی وفاقی حکومت کو ترکی اور قطر کی سپورٹ حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ