سوڈان میں 10 مظاہرین ہلاک

سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان میں سویلین حکومت کی بالادستی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے، پُرتشدد مظاہروں کے دوران فوج سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  10 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 3 جون کو بھی فوجی اہلکاروں نے احتجاجی کیمپ پر کریک ڈاؤن آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں کی فائرنگ کی زد میں آکر درجن سے زائد مظاہرین ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں صدر عمرالبشیر کی حکومت کے خاتمہ اور اقتدار پر فوج کے قابض ہونے کے بعد سے سویلین حکومت کی بالادستی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کا مقصد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور فوج کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سوڈان میں فوجی کودتا کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔ سوڈان کی فوجی حکومت کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1891809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =