ٹرمپ جنوبی کوریا پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں  جی 20 رکن ممالک کے اجلاس کے بعد جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جنوبی کوریا کے صدر مون جاء این سے  دوطرفہ تعلقات اور شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والےمذاکرات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون سے ملاقات کی توقع کا اظہار بھی کیا ہے۔

News Code 1891758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =