مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کا پاکستان سے متعلق حصہ جانب دارانہ اور حقائق کے منافی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ رپورٹ کا پاکستان سے متعلق حصہ جانب دارانہ اور حقائق کے منافی ہے اور اندرونی معاملات پر مفروضوں پر مبنی رپورٹ کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک کثیر المذہبی اور کثیر الثقافتی ملک ہے جس میں تمام عقائد کے لوگوں کے حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے پاکستان انسانی حقوق کے جامع نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے۔
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کا پاکستان سے متعلق حصہ جانب دارانہ اور حقائق کے منافی ہے۔
News ID 1891748
آپ کا تبصرہ