مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آسمانی بجلی کے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارت فلم انڈسٹری کے گڑھ ممبئی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواؤں کے جھکڑ سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درجن سے زائد گھروں کی دیواریں گرگئیں جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی اور مہاراشٹریا میں اگلے دو دِنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بلدیاتی اداروں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں خصوصی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ امدادی اداروں کی جانب سے بارش میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
بھارت میں تیز ہواؤں کے جھکڑ کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آسمانی بجلی کے گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1891732
آپ کا تبصرہ