مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلجئم کی وزارت خارجہ کی سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیلجئم کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے اور باقی رکھنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے بھی اس معاہدے کو منظور کیا ہے اور یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے سلسلے میں اہم ہے لہذا اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے اس پر عمل ضروری ہے۔ آسٹریا، بیلجیئم ، فن لینڈ، ہالینڈ ، اسلونیہ، اسپین اور سویڈن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر تاکید کی ہے۔ یورپ کے ساتھ ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیلجیئم میں سات یورپی ممالک نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News Code 1891731
آپ کا تبصرہ