پاکستان میں 47 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے 47 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے 47  وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، 3 رپیٹر، 5 بندوقیں، 2 رائفلیں، 7 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کیے ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق سرچ آپریشن کوہاٹ کے علاقوں شینو خیل، گڑھی بہرام خان، شاہ آباد، بنگش آباد، حافظ آباد اور جرونڈہ روڈ کے علاقوں میں کیا گیا۔

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں گرفتار ہونے والے 47  وہابی دہشت گردوں میں  اشتہاری دہشت  اور ان کے 4 سہولت کار بھی شامل ہیں۔

News Code 1891718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =