مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی شہر بریسٹ میں قائم ایک مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانس کے وزیرداخلہ کرسٹوف کاسٹانر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، حملہ آور کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ