پاکستان میں افغانستان کے بارے میں امن کانفرنس منعقد

پاکستان کے علاقہ بھور بن مری میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بھور بن مری میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھوربن مری میں جاری اس کانفرنس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما اور نمائندہ وفود شریک ہیں۔ ان میں 18 سیاسی جماعتیں اور ان کے 45 مندوبین شامل ہیں۔

کانفرنس میں شریک نمایاں شخصیات میں سابق افغان وزیراعظم و حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی افغانستان و سابق گورنر استاد عطا محمد نور، حزب وحدت مردم افغانستان کے استاد محمد محقق، سابق وزیر دفاع وحید اللہ سبوران، سابق گورنر حاجی عزیز الدین، افغان امن جرگہ کے سربراہ محمد کریم خلیل، قومی اسلامی فرنٹ کے سربراہ پیر سید حامد گیلانی شامل ہیں۔ افغانستان کے متعدد سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔

News Code 1891578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =