امریکی وزير خارجہ کا پاکستان سے مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی حکومت سے ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے پاکستانی حکومت سے ملک میں مذہبی آزادی کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے یہ بات مذہبی آزادی سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہی۔مائیک پمپئو کا کہنا تھا کہ مذہبی گستاخی کے غلط استعمال کو روکا جانا چاہیے، 40 سے زائد افراد کو اس جرم میں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے۔اس نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ ان افراد کو رہا کیا جائے اور مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے مندوب مقرر کئے جائیں ۔ مائیک پمپئو کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011ء سے اب تک سعودی عرب میں ایک ہزار سے زائد افراد کو مظاہرے کرنے یا لوگوں کو اس جانب راغب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

News Code 1891566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =