نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطل کرنے کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی نواز شریف کو ضمانت پر رہا نہ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطل کرنے کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں مل سکتی۔ نواز شریف نے عدالت میں  بیماری کی وجہ سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔

News Code 1891520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =