برنی سینڈرز کی امریکی صدر پر شدید تنقید

امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کئی باتیں بھول گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ  دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے کئی باتیں بھول گئے۔ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہورہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، یہ بھی نہیں بتایا کہ انکے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا؟سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیرملکیوں سے نفرت کرنیوالا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1891509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =